جب مری تشنہ_لبی نے دیکھ لی جوئے_علی
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت مولیٰ علی (نجف۔ عراق)
جب مری تشنہ لبی نے دیکھ لی جوئے علی
بھول کر سارے تکلف بڑھ چلی سوئے علی
جتنا جس میں ظرف ہو سیراب ہو سکتا ہے وہ
علم کا دریا ہے اک اک ذرہ کوئے علی
شاہ مرداں شیر یزداں اے مرے خیبر شکن
دیکھ کر دنیا پکاری چشم و ابروئے علی
زندگی بھر روشنی آنکھوں کی جا سکتی نہیں
خواب میں بھی دیکھ لے کوئی اگر روئے علی
قادری چشتی سہروردی کسی سے پوچھ لو
جس سے ہر خطہ ہوا سیراب ہے جوئے علی
کس لئے اپنے قدم رکھے زمیں پر وہ بھلا
جس کو حاصل ہو گئی ہو دولت موئے علی
کچھ نہ دیکھیں گے یہ دیوانے چلیں گے اس طرف
جس طرف تیرا اشارا ہوگا ابروئے علی
دشمنی اصحاب پیغمبر سے تو رکھتا ہے کیوں
یہ نہ کردار علی ہے اور نہ ہے کھوئے علی
ہند کی دھرتی کو اس کے قرب نے مہکا دیا
اک قلندر کو جو یاور مل گئی بوئے علی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.