Font by Mehr Nastaliq Web

شہِ انبیا صد صلوٰۃ و سلامی

یوسف اجمیری

شہِ انبیا صد صلوٰۃ و سلامی

یوسف اجمیری

MORE BYیوسف اجمیری

    شہِ انبیا صد صلوٰۃ و سلامی

    بہ روحِ تو بادا چہ عالی مقامی

    وظیفہ نہ کیوں ہو ترا نامِ نامی

    سراپا محبت ہے ذاتِ گرامی

    حکومت سے بہتر ہے تیری غلامی

    شہِ انبیا صد صلوٰۃ و سلامی

    بہ روحِ تو بادا چہ عالی مقامی

    رخِ پاک سے اپنے پردہ ہٹا دے

    دکھا دے جمالِ مبارک دکھا دے

    سراپا نظر آج مجھ کو بنا دے

    شہِ انبیا صد صلوٰۃ سلامی

    بہ روحِ تو بادا چہ عالی مقامی

    رہے گی یہ کب تک مری خستہ حالی

    غریبوں کے یاور یتیموں کے والی

    ترے در سے اب میں نہ جاؤں گا خالی

    شہِ انبیا صد صلوٰۃ و سلامی

    بہ روح تو بادا چہ عالی مقامی

    خدا کی خدائی کے او راج والے

    ہیں محتاج تیرے ہی سب تاج والے

    مری لاج بھی رکھ لے معراج والے

    شہِ انبیا صد صلوٰۃ و سلامی

    بہ روحِ تو بادا چہ عالی مقامی

    دعاؤں میں یوسفؔ کی مولیٰ اثر دے

    مرادوں کے پھولوں سے دامن کو بھر دے

    اشارہ کرم کا کوئی آج کر دے

    شہِ انبیا صد صلوٰۃ و سلامی

    بہ روحِ تو بادا چہ عالی مقامی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے