جہاں میں آج وہ محبوبِ داور آنے والا ہے
دلچسپ معلومات
تضمین بر اشعار حسنؔ رضا بریلوی
جہاں میں آج وہ محبوبِ داور آنے والا ہے
زمانہ جس کا شیدا ہے وہ دلبر آنے والا ہے
ہر اک جس کے لیے ہے آج مضطر آنے والا ہے
مبارک ہو وہ شہ پردے سے باہر آنے والا ہے
گدائی کو زمانہ جس کے در پر آنے والا ہے
شہ ابرار تسکیں دینے والا بے قراروں کا
معاون اپنے دلداروں کا اپنے جانثاروں کا
خبر کا لینے والا بے کسوں کا دل فگاروں کا
ٹھکانا بے ٹھکانوں کا سہارا بے سہاروں کا
غریبوں کی مدد بے کس کا یاور آنے والا ہے
یہ محفل وہ ہے جس میں ہیں ملائک با ادب خاطر
یہ محفل وہ ہے عظمت جس کی ہے ہر ایک پہ ظاہر
یہ وہ محفل کہ ہے توصیف میں جس کی زباں فاخر
حسنؔ کہہ دو اٹھیں سب امتی تعظیم کی خاطر
کہ اپنا پیشوا اپنا پیمبر آنے والا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.