سب رسولوں میں سوا کیوں نہ ہو رتبہ تیرا
سب رسولوں میں سوا کیوں نہ ہو رتبہ تیرا
تو ہے محبوب خدا چاہنے والا تیرا
انبیا لاکھ جہاں میں ہوئے پیدا لیکن
مرتبہ حق نے کیا افضل و اعلیٰ تیرا
امتِ احمد مرسل میں کیا ہے پیدا
کس زباں سے ہو ادا شکر خدایا تیرا
بخشوائے گا تو ہی داورِ محشر سے ہمیں
یا نبی کافی ہے ہم سب کو وسیلہ تیرا
اس قدر چشم کو حاصل ہو مرے بینائی
نظر آنے لگے ہر چیز میں جلوا تیرا
ہم یہ سمجھے کہ نہاں ابر میں خورشید ہوا
چھپ گیا زلفوں میں جس دم رخِ زیبا تیرا
آرزو یوسفؔ خستہ کی یہی ہے مولیٰ
اس کے لب پر ہو دمِ نزع بھی کلمہ تیرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.