اللہ رے یہ مرتبہ_و_شان_محمد
اللہ رے یہ مرتبہ و شان محمد
ہیں ارض و سما تابع فرمان محمد
حیران ہیں اس دل کی تجلی سے دو عالم
جس دل میں ہے عکس رخ تابان محمدؐ
ہر گوشۂ عالم پہ ہے سرکار کی رحمت
ہرسو ہے رواں چشمۂ فیضان محمد
ملتی ہے اسی کو مئے عرفان خدا بھی
جو نوش کرے بادۂ عرفان محمد
شاہوں کو بھی وہ اوج ظفرؔ مل نہیں سکتا
جس اوج کے مالک ہیں غلامان محمدؐ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.