کیوں نہ ہو ہر_سمت شہر خواجۂ_اجمیر کا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر۔راجستھان)
کیوں نہ ہو ہر سمت شہر خواجۂ اجمیر کا
ہند کے دل پر ہے قبضہ خواجۂ اجمیر کا
کیا مٹا پائے گا کوئی آپ کا نام و نشاں
ہے یہاں کا بچہ بچہ خواجۂ اجمیر کا
روح کو ملتی ہے تسکیں آپ ہی کے نام سے
کیوں نہ ہو لب پر وظیفہ خواجۂ اجمیر کا
اہل دل کے واسطے ہے قابل بوسہ وہ آنکھ
جس نے دیکھا روئے زیبا خواجۂ اجمیر کا
آج بھی اس در سے ہوتا ہے زمانہ فیض یاب
آج بھی بٹتا ہے صدقہ خواجۂ اجمیر کا
کھل اٹھیں کتنی ہی امیدوں کی کلیاں ہر طرف
جب ہو ادنیٰ سا اشارہ خواجۂ اجمیر کا
ہوگی پوری ہر مراد اس کی بفضل کردگار
جو بھی ہوگا نام لیوا خواجۂ اجمیر کا
کثرت زہد و ریاضت کا یہ جلوہ دیکھیے
نور میں ڈوبا ہے روضۂ خواجۂ اجمیر کا
منقبت جو لکھ رہا ہے آج یہ ادنیٰ ظفرؔ
یہ بھی ہے کوئی کرشمہ خواجۂ اجمیر کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.