پیکر_خلق_و_محبت ہیں شہ_تیغ_علی
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت تیغ علی (مظفرپور۔بہار)
پیکر خلق و محبت ہیں شہ تیغ علی
صاحب کردار و سیرت ہیں شہ تیغ علی
ناز بردار شریعت ہیں شہ تیغ علی
ناشر نور ہدایت ہیں شہ تیغ علی
ان کے چہرے سے عیاں ہے نور شمع معرفت
رہبر راہ طریقت ہیں شہ تیغ علی
حامل علم لدنی ان کی ذات پاک ہے
واقف سر حقیقت ہیں شہ تیغ علی
اک جہاں کو آپ کی دیدہ دری پر ناز ہے
آپ وہ اہل بصیرت ہیں شہ تیغ علی
آپ کی آنکھوں میں پنہاں کیوں نہ ہو نور خدا
شامل بزم ولایت ہیں شہ تیغ علی
میرے دل کا ہو وظیفہ کیوں نہ ان کا نام پاک
میرے ارمانوں کی جنت ہیں شہ تیغ علی
اے ظفر ان کی کرامت کیا کرے کوئی بیاں
سر سے پا تک اک کرامت ہیں شہ تیغ علی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.