Sufinama

یہ قلبِ غم زدہ آباد و شاد تجھ سے ہے

ظفر چشتی

یہ قلبِ غم زدہ آباد و شاد تجھ سے ہے

ظفر چشتی

MORE BYظفر چشتی

    یہ قلبِ غم زدہ آباد و شاد تجھ سے ہے

    ہمارا شہر عروس البلاد تجھ سے ہے

    بنا ہوا ہے درِ گنج بخش صحنِ حرم

    ہیں فیض یاب یہاں نکتہ دانِ ہست و عدم

    وہ دیکھو خواجۂ اجمیر آئے بیٹھے ہیں

    فریدِ حق بھی یہیں آس پاس رہتے ہیں

    ترے کلام سے پردے اٹھے حقیقت کے

    سراغ اہلِ وفا کو ملے محبت کے

    عیاں ہیں اہل تمنا پہ صحو و سکر کے راز

    نگاہ دار ہے تیری نگاہِ ناز و نیاز

    کھلا ہے یہ کہ ملامت ہے فکر راست روی

    ہے ہر مقام سے آگے مقامِ راہِ نبی

    عطا ہوا تجھے فاروق سا جلال و جمال

    دیئے ہیں فقر محمد کے مرتضیٰ نے کمال

    جوانِ مرد کی مانند حال ہے میرا

    تری نگاہِ کرم میں مآل ہے میرا

    جوانِ مرد کی مانند حال ہے میرا

    ترئ نگاہِ کرم میں کمال ہے میرا

    تو گنج بخش ہے، داتا ہے پیرِ کامل ہے

    ظفرؔ کو خاک ترے در کی مرہم دل ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے