Font by Mehr Nastaliq Web

ہے تلخئ حالات سیہ رات بہت ہے

ظفر اقبال نوری

ہے تلخئ حالات سیہ رات بہت ہے

ظفر اقبال نوری

MORE BYظفر اقبال نوری

    ہے تلخئ حالات سیہ رات بہت ہے

    ہو جائے اگر چشمِ عنایات بہت ہے

    جاں بخش ہے یہ قول کسی اہلِ نظر کا

    ہوں ان کی نگاہوں میں یہی بات بہت ہے

    بردے کو ملے بارِ دگر اذنِ حضوری

    بے مایہ کی آقا یہ مدارات بہت ہے

    پھر شام و فلسطین میں اے رحمتِ عالم

    امت تیری در رنج و بلیات بہت ہے

    آنسو نہیں موتی ہیں یہ چشمانِ طلب میں

    یہ گنجِ گراں مایہ کی سوغات بہت ہے

    صد شکر کہ منگتا نہیں شاہانِ زمن کا

    دامن میں تیری آل کی خیرات بہت ہے

    لفظوں میں سکت ہے نہ معانی میں قرینہ

    ہوں وقفِ ثنا پھر بھی یہ اوقات بہت ہے

    اے حاصلِ گفتار مری وجہِ تکلم

    ہر آن تر و تازہ تری بات بہت ہے

    اے روحِ تکلم اے مری جانِ قصیدہ

    سو باتوں کی اک بات تری بات بہت ہے

    کچھ کام نہیں شعر و سخن دادِ ہنر سے

    مقصودِ ظفرؔ آپ کی بس نعت بہت ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے