Font by Mehr Nastaliq Web

جادۂ ہستی کا ہے دستور سیرت آپ کی

ظفر اقبال نوری

جادۂ ہستی کا ہے دستور سیرت آپ کی

ظفر اقبال نوری

MORE BYظفر اقبال نوری

    جادۂ ہستی کا ہے دستور سیرت آپ کی

    ہادیٔ عالم ہدیٰ کا نور سیرت آپ کی

    مصحفِ لا ریب ہے پُر نور صورت آپ کی

    مظہرِ قرآں ہوئی مذکور سیرت آپ کی

    اب قیامت تک نہ آئے گا نیا ہادی کوئی

    ہے ابد تک ایک ہی دستور سیرت آپ کی

    دشمنانِ جاں کی خاطر بھی دعا جاں بخشیاں

    رافت و رحمت سے ہے معمور سیرت آپ کی

    فکرِ انسانی کو بھی تابانیاں دیں آپ نے

    حکمت و عرفاں کا ہے منشور سیرت آپ کی

    ڈوبتی نبضیں ہوئیں انسانیت کی پھر رواں

    جیسے ہی گونجی وہ نادِ صور سیرت آپ کی

    دہر میں محروم طبقوں کی بھی شنوائی ہوئی

    عدل کی ابھری صدائے نور سیرت آپ کی

    آپ کی باتوں سے اب تک ہے معطر کوئے زیست

    خامۂ خوشبو سے ہے مسطور سیرت آپ کی

    اذن کا طالب ہے آقا بندۂ عاجز ظفرؔ

    لکھ سکے منظوم اور ماثور سیرت آپ کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے