حسنی حسینی کس کا شجرہ صدر_الدین بخاری کا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت صدرالدین سہروردی راجن قتال (اوچ-بہاول پور)
حسنی حسینی کس کا شجرہ صدر الدین بخاری کا
روز محشر کس کا جلوہ صدر الدین بخاری کا
آپ نے ایسا درجہ پایا اپنے پیر کی نسبت سے
شیدا ہوا ہے سارا زمانہ صدر الدین بخاری کا
عزم و عمل سے آپ نے ایسا دین کا پرچم لہرایا
دیکھ رہی ہے دنیا رتبہ صدر الدین بخاری کا
خواجہ قطب ابدال یہاں پر سارے قلندر آئے ہیں
جھوم رہے ہیں دیکھ کے چہرہ صدر الدین بخاری کا
آج بٹے گا محفل میں لوٹنے والو آ جاؤ
کس کا صدقہ آج ملے گا صدر الدین بخاری کا
ہو ان کے دیدار کے طالب ربانی تم بن جاؤ
ان کی صورت میں ہے جلوہ صدر الدین بخاری کا
بھیڑ لگی ہے ان کے در پر تم بھی ظفرؔ پھیلاؤ ہاتھ
لوٹا نہیں ہے خالی مانگتا صدر الدین بخاری کا
- کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 361)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.