Sufinama

تمہیں کو دیکھتا ہے دیکھنے والا حقیقت کا

ذہین شاہ تاجی

تمہیں کو دیکھتا ہے دیکھنے والا حقیقت کا

ذہین شاہ تاجی

MORE BYذہین شاہ تاجی

    تمہیں کو دیکھتا ہے دیکھنے والا حقیقت کا

    تمہیں کو پا رہا ہے پانے والا حسن قدرت کا

    کہاں فطرت کے دامن میں سماتا حسن فطرت کا

    بھلے کو مل گیا آئینہ تیری حسن سیرت کا

    ملا تجھ سے ہی حسن غیب کو منظر شہادت کا

    تری قامت سے دنیا کو یقیں آیا قیامت کا

    حقیقت میں یہاں ہر شے محمدؐ ہی محمدؐ ہے

    محمدؐ ہی حقیقی راز ہے کثرت میں وحدت کا

    محمدؐ نقش اول ہے محمدؐ نقش آخر ہے

    محمدؐ ہی محمدؐ مشغلہ ہے کلک قدرت کا

    محمدؐ سے ہر اک شے میں ہوا مفہوم شے پیدا

    ہدایت میں ہدایت کا نہایت میں نہایت کا

    بہار رنگ و بو سے جھولیاں بھر دیں زمانے کی

    تمہارا پھول سا چہرہ چمن آرا ہے فطرت کا

    ترا غمخواری خلق خدا میں مضطرب رہنا

    زمانے کے لیے پیغام ہے تسکین و راحت کا

    کسی کو بھی محبت ہو کسی سے بھی محبت ہو

    ذہینؔ یوسفی مرکز ہے وہ حسن و محبت کا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے