Font by Mehr Nastaliq Web

دلوں سے غم مٹاتا ہے محمد نام ایسا ہے

زاہد فخری

دلوں سے غم مٹاتا ہے محمد نام ایسا ہے

زاہد فخری

MORE BYزاہد فخری

    دلوں سے غم مٹاتا ہے محمد نام ایسا ہے

    نگر اجڑے بساتا ہے محمد نام ایسا ہے

    انہی کے نام سے پائی فقیروں نے شہنشاہی

    خدا سے بھی ملاتا ہے محمد نام ایسا ہے

    انہی کے ذکر سے روشن راتیں پھر لوٹ آتی ہیں

    نصیبوں کو جگاتا ہے محمد نام ایسا ہے

    درودوں کی مہک سے محفلیں آباد رہتی ہیں

    میری نعتیں سجاتا ہے محمد نام ایسا ہے

    محبت کے کنول کھلتے ہیں ان کو یاد کرنے سے

    بڑی خوشبوئیں لاتا ہے محمد نام ایسا ہے

    مدد حاصل ہے مجھ کو ہر گھڑی شاہِ مدینہ کی

    میری بگڑی بناتا ہے محمد نام ایسا ہے

    میں فخریؔ فکر دنیا و آخرت سب بھول جاتا ہوں

    مجھے جب یاد آتا ہے محمد نام ایسا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے