Font by Mehr Nastaliq Web

روئے رسول مصحف حق لا کلام ہے

ذاکر بدایونی

روئے رسول مصحف حق لا کلام ہے

ذاکر بدایونی

روئے رسول مصحف حق لا کلام ہے

دو صفحہ پر قرآن کا مطلب تمام ہے

مضموں کمر شریف کے باندھے ہیں بیشتر

فکر رسا ہے یا کہ یہ عنقا کا دام ہے

شیریں لبوں کے وصف سے شیریں سخن ہوں میں

مصری نبات سمجھیں مرا وہ کلام ہے

عزو شرف اور شکل و شمائل میں لا کلام

بے مثل ذات حضرت خیرالانام ہے

زاہد نہ تو نے پی جو مئے حب احمدی

تو تیرے زہد خشک کو میرا سلام ہے

ٹھوکر کے ایک اشارہ سے مردے جیے ہزار

معجز نما حضور کا نازک خرام ہے

بیخود ہے دل جو گیسوئے حضرت کے شوق میں

ہوتی صباحِ زیست کوئی دم میں شام ہے

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے