زمین_کربلا پر کیا قیامت کی گھڑی ہوگی
زمین کربلا پر کیا قیامت کی گھڑی ہوگی
چھری شبیر کی گردن پہ جس دم چل رہی ہوگی
کلیجہ تھام کر پیر فلک بھی رہ گیا ہوگا
کلیجے پر علی اکبر کے برچھی جب لگی ہوگی
مجھے جانے دو پانی بھر کے یہ عباس کہتے تھے
کئی دن کی پیاسی ہے سکینہ رو رہی ہوگی
لٹی ہے جیسے دنیا کربلا میں ابن حیدرؑ کی
کسی مظلوم کی دنیا نہ دنیا میں لٹی ہوگی
جو تلواروں کے سائے میں ہے کس سبط محمد نے
بشر تو کیا فرشتوں سے نہ ایسی بندگی ہوگی
نبی کے ساتھ جب محشر میں امت بخشوانے کو
حسین ابن علی آئیں گے دنیا دیکھتی ہوگی
ہمارے خون کے بدلے میں امت بخش دے یارب
خدا سے حشر میں یہ التجا شبیر کی ہوگی
بڑے غم خوار ہیں وہ غم نہ کر بخشش کا اے پرنمؔ
کرم سے پنجتن کے حشر میں بخشش تری ہوگی
- کتاب : کلیاتِ پرنم (Pg. 187)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.