Font by Mehr Nastaliq Web

دولت ہے دل میں الفتِ خیرالانام کی

ظہور علی اقدس

دولت ہے دل میں الفتِ خیرالانام کی

ظہور علی اقدس

MORE BYظہور علی اقدس

    دولت ہے دل میں الفتِ خیرالانام کی

    اب مجھ کو کچھ خبر نہیں اپنے مقام کی

    ٹکڑے کیے ہیں چاند کے سورج پلٹ گیا

    عظمت ہے کیا حضور علیہ السلام کی

    آدم کی توبہ ہو کہ سفینہ ہو نوح کا

    رکھ لی ہے لاج حق نے محمد کے نام کی

    اللہ کے ساتھ محمد نامِ محمد ہے ہر جگہ

    رفعت ہے کس قدر میرے آقا کے نام کی

    سارے نبی ہیں چاند مگر چاند نا تمام

    کیا شان ہے مدینہ کے ماہِ تمام کی

    اقدس سفر مدینے کا ہے سر کے بل چلو

    اور لب پہ ہوں صدائیں درود و سلام کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے