ظہور_حق ہے اظہار_محمدؐ
ظہور حق ہے اظہار محمدؐ
خدا کی دید دیدار محمدؐ
گل تر ہیں جو رخسار محمدؐ
ہے نرگس چشم بیمار محمدؐ
لب عیسیٰ کو نسبت کچھ نہیں ہے
وہ ہیں لعل گہر بار محمدؐ
ہوا ہے بال سے لاغر زیادہ
اسیر زلف خم دار محمدؐ
ہے محراب عبادت عاشقوں کو
زہے ابروئے خم دار محمدؐ
بچھا دیتے تھے پر اپنے ادب سے
فرشتے وقت رفتار محمدؐ
ابوبکر و عمر عثمان و حیدر
ہیں یاران وفادار محمدؐ
محمدؐ واقف اسرار حق ہیں
خدا آگاہ اسرار محمدؐ
ہزاروں رشک یوسف جل بجھیں گے
یہ ہے گرمیٔ بازار محمدؐ
گل فردوس آنکھوں میں کب آئے
دل اپنا ہے طلب گار محمدؐ
حبیب حق شفیع روز محشر
شفاعت ہے سزاوار محمدؐ
کہاں ممکن کہ نیند آنکھوں میں آئے
جسے ہے شوق دیدار محمدؐ
الٰہی بخش عاجزؔ کی خطائیں
برائے آل اطہار محمدؐ
- کتاب : دیوان عاجزؔ مسمیٰ بہ فیض روح القدس (Pg. 53)
- Author : ابراہیم عاجز
- مطبع : نامی پریس، لکھنؤ (1953)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.