Font by Mehr Nastaliq Web

یہ الفت کی گھڑی شادی کا یہ جلسہ مبارک ہو

انور فرخ آبادی

یہ الفت کی گھڑی شادی کا یہ جلسہ مبارک ہو

انور فرخ آبادی

MORE BYانور فرخ آبادی

    یہ الفت کی گھڑی شادی کا یہ جلسہ مبارک ہو

    مبارک ہو تمہیں دولہا میاں سہرا مبارک ہو

    مبارک دولہا والوں کو ترانہ شادمانی کا

    دلہن والوں کو بھی الفت کا یہ تحفہ مبارک ہو

    بندھا سہرا تو دل سے یہ دعائیں دیں عزیزوں نے

    کہ دولہا اور دلہن کو پیار کا رشتہ مبارک ہو

    بہت خوش ہیں یہاں سب اہل محفل دوست اور بھائی

    سبھی کو یہ مبارک باد کا نغمہ مبارک ہو

    رہیں مسرور اور شادماں ہمیشہ دولہا اور دلہن

    ملایا ہے خدا نے کیا حسیں جوڑا مبارک ہو

    جو دولہا کو مبارک ہو یہ شادی خانہ آبادی

    تو انورؔ رشتے داروں کو نیا رشتہ مبارک ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے