ایک زمانہ تھا کہ ہجر_یار میں سینہ_فگار
ایک زمانہ تھا کہ ہجر یار میں سینہ فگار
جستجو میں اس کی پھرتا تھا بہ ہر شہر و دیار
اب وہ دن آئے کہ پارے کی طرح لیل و نہار
یار مائی ما نمی گیرد قرارش بیقرار
طالب دیدار گشتہ ہمچو موسیٰ بار بار
ترس دوزخ ہے نہ ہے کچھ خواہش خلد بریں
ہوں مبرا کچھ نہیں کھٹکا مجھے از کفر و دیں
مست ہوں پی کر شراب شوق کو اے شیخ دیں
خار غم از ننگ و ناموس و ز میزاں ہم نشیں
شہر یارم با کسے اصلا ندارم ہیچ کار
دیر و کعبہ میں بھٹکتے ہیں یہ شیخ و برہمن
بعض پھرتے ہیں بیابانوں میں مثل کوہ کن
ہوں میں سب اشیائے موجودہ میں یاں پرتو فگن
نیست علم معرفت جن و بشر را ذات من
ہر دو عالم عکس رویم چوں نباشد آشکار
جب تعلق کا اٹھا پردہ تو پھر سب نیک و بد
ایک آتا ہے نظر کیا دوست کیا اہل حسد
واعظا یہ آپ کی نا حق ہے مجھ سے رد و کد
جاں دہم تا جان خواہد من ندانم غیر خود
گوش دارم از کلام کنت کنزاً یادگار
گر پڑا ہوں بحر وحدت میں جو ہونا ہو سو ہو
اب تو ہر ذرے میں دیکھوں ہوں جمال یار کو
محوؔ اپنی ذات میں یہ لطف ہے اے دوستو
بر ندایت حیرت اندر حیرت افزاید صحوؔ
از در و دیوار گوید خویشتن را یاد دار
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.