Font by Mehr Nastaliq Web

ترے صدقے ترے قربان جاؤں یا رسول‌_اللہ

امیر بخش صابری

ترے صدقے ترے قربان جاؤں یا رسول‌_اللہ

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    ترے صدقے ترے قربان جاؤں یا رسول‌ اللہ

    دو عالم میں نہ کوئی تم سا پاؤں یا رسول‌ اللہ

    بھلا کیوں غیر کو نظروں میں لاؤں یا رسول‌ اللہ

    تمہارا ہوں تمہارے در پہ آؤں یا رسول‌ اللہ

    کہانی خود زبانی آ سناؤں یا رسول‌ اللہ

    مری فریاد سن لو حضرت حسین کا صدقہ

    علی شیر خدا کے عین نورالعین کا صدقہ

    جناب فاطمہ کے خاص دل کے چین کا صدقہ

    عطا مجھ کو بھی ہو کچھ دولت کونین کا صدقہ

    کہاں تک ٹھوکریں غیروں کی کھاؤں یا رسول‌ اللہ

    تمہارے گنبد خضرا کی جس دم یاد آتی ہے

    دل بیتاب پر گویا قیامت ایک ڈھاتی ہے

    نہ ویرانے میں رہتا ہوں نہ بستی مجھ کو بھاتی ہے

    مرے ارمانوں کی دنیا ہوئی برباد جاتی ہے

    کہاں تک ہجر کے صدمے اٹھاؤں یا رسول‌ اللہ

    مدینے جانے والے مرے دل کو تھام لیتا جا

    ہوا ہے عشق میں جو کچھ مرا انجام لیتا جا

    یہ منزل عشق کی ہے بوسۂ ہر گام لیتا جا

    امیرؔ صابری کا دکھ بھرا پیغام لیتا جا

    بلاؤ تو لگی دل کی بجھاؤں یا رسول‌ اللہ

    مأخذ :
    • کتاب : Kalaam-e-Ameer Sabri (Pg. 101)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے