Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سازِ ازل سے مل کر نغمہ نواز ہوجا

حیرت شاہ وارثی

سازِ ازل سے مل کر نغمہ نواز ہوجا

حیرت شاہ وارثی

MORE BYحیرت شاہ وارثی

    سازِ ازل سے مل کر نغمہ نواز ہوجا

    اُس نورِ والضحیٰ سے جلوہ طراز ہوجا

    واللّیل پڑھ کے اُن کی زلفِ دراز ہوجا

    گر ہوسکے تو اے دل گردِ حجاز ہوجا

    نورِ محمدی کا سربستہ راز ہوجا

    تجھ کو نصیب ہوگی عالم کی سرفرازی

    قربان تجھ پہ ہوگی سوجاں سے بے نیازی

    عظمت کریں گے تیری سب تر کی وحجازی

    تجھ پر نثار ہوگی محمود کی ایازی

    طیبہ میں جاکے پہلے تو خود ایاز ہوجا

    مٹ جاتا صدقِ دل سے اِس پیکرِ وفا پر

    کونین بھی فدا ہیں جس ماہِ پُرضیا پر

    نازاں ہے کبریائی جس عاشقِ خدا پر

    تن من نثار کردے تو خاکِ کربلا پر

    صدقے حسین پر ہو اور سرفراز ہوجا

    اچھے ہیں یا برے ہیں جیسے ہیں آپ کے ہیں

    اب تو انہیں نبھاؤ چوکھٹ پہ آپڑے ہیں

    سن کر فغاں تمہاری دیکھو بلا رہے ہیں

    اے عصایانِ امت جنت کے در کھلے ہیں

    فرماتے ہیں محمد اے در تو باز ہوجا

    بندہ نوازیوں کی یہ دھوم ہے یہ کثرت

    دیکھی کہیں نہ ہم نے یہ بات یہ کرامت

    یہ اہلِ بیت کی ہے ادنیٰ سی شانِ رحمت

    دونوں جہاں پہ حیرتؔ چھا جائے تیری حیرت

    کر مدح پنجتن کی اور بے نیاز ہوجا

    مأخذ :
    • کتاب : Naqsh-e-Hairat (Pg. 34)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے