Font by Mehr Nastaliq Web

مری جان_پر_غم فدائے_محمد

حیرت شاہ وارثی

مری جان_پر_غم فدائے_محمد

حیرت شاہ وارثی

MORE BYحیرت شاہ وارثی

    مری جان پر غم فدائے محمد

    مری آنکھ محو لقائے محمدؐ

    زمیں آسماں ہیں برائے محمد

    جو عرش معلیٰ ہے جائے محمد

    مرا دل بھی ہے خاک پائے محمد

    عجب شان قدرت عجب ہیں کرشمے

    کوئی ان کو دیکھے تو کس طرح دیکھے

    ہوئے جمع یکجا تھے دو نور ایسے

    نظر آئے ان میں جو اپنے ہی جلوے

    تو خالق کو بھائی ادائے محمدؐ

    دل بے نوا ہے جہان محبت

    ہے محبوب بھی کون فخر رسالت

    الٰہی بس اتنی رہے مجھ پہ رحمت

    وہ روئے منور ہو اور میری حیرتؔ

    رہوں تا قیامت فدائے محمد

    مأخذ :
    • کتاب : Naqsh-e-Hairat (Pg. 153)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے