Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

پیغامِ حق پرستی بنام خدا دیا

قیصر رتناگیروی

پیغامِ حق پرستی بنام خدا دیا

قیصر رتناگیروی

MORE BYقیصر رتناگیروی

    دلچسپ معلومات

    شہیدی۔

    پیغامِ حق پرستی بنام خدا دیا

    شبیر نے زمانے کو درسِ وفا دیا

    ظلم و ستم کا نام جہاں سے مٹا دیا

    جو ہو سکا نہ ہوگا وہ کر کے دکھا دیا

    سجدے میں سر کٹا دیا گھر بھی لٹا دیا

    مہماں بلا کے ڈھاتے رہے ظلم اشقیا

    آلِ نبی کو تین دن پانی نہیں دیا

    موت اور زندگی کا تھا بیعت پہ فیصلہ

    دیکھی گئی نہ تشنگئی آلِ مصطفیٰ

    دستِ کرم نے جامِ شہادت پلا دیا

    گھر لٹ رہا تھا پر نہ ہوئے اب کا حسین

    کرتے رہے ستم یہ بھی شکر خدا حسین

    سو بار زندگی ملے کر دوں فدا حسین

    تم کو علی کے لال نشہ کربلا حسین

    صبر و رضا کا حق نے پیمبر بنا دیا

    امت کا غم تھا آپ کو خیرالوریٰ کے بعد

    بخشش ہی مدعا رہا ان کا دعا کے بعد

    جوہر کا مصرعہ خوب ہے نامِ خدا کے بعد

    اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد

    مرگِ حسین نے یہ کرشمہ دکھا دیا

    پردیس میں ہواریوں کوئی بے گھر نہیں نہیں

    چھوٹے کسی بہن سے برادر نہیں نہیں

    بیوہ سے ہو جدا کوئی شوہر نہیں نہیں

    تلقین اس پہ صبر کی قیصرؔ نہیں نہیں

    غم پھر غم حسین تھا طوفان اٹھا دیا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے