Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

امت عاصی کو کلمہ گو تمہارا کر دیا

صبا افغانی

امت عاصی کو کلمہ گو تمہارا کر دیا

صبا افغانی

امت عاصی کو کلمہ گو تمہارا کر دیا

ہم سیہ کاروں کی بخشش کا سہارا کر دیا

ایک اک ذرے کو گویا ماہ پارہ کر دیا

اوج پریوں حق نے قسمت کا ستارا کر دیا

تم کو اے شاہِ عرب رہبر ہمارا کر دیا

میرے جان و دل تصدق آپ پر یا مصطفیٰ

شاہ بطحیٰ آپ ہیں بیشک حبیب کبریا

کون کر سکتا ہے نورِ حق کی توصیف و ثنا

اک ادائے خاص تھے شق القمر کا معجزہ

یعنی انگشت شہادت سے اشارا کر دیا

آرزوئے دید آنکھوں میں مری لہرا گئی

یک بیک قلب حزیں پر ایک مستی چھا گئی

کیف پرور، اک مسرت روح کو گرما گئی

میرے جسمِ ناتواں میں دفعتاً جاں آگئی

جب کسی نے تذکرہ آقا تمہارا کر دیا

زندگی کا میری، مولا اب کوئی چارہ نہیں

چارہ گر بھی دم بخود ہیں کوئی کچھ کہتا نہیں

بس یہ حسرت ہے کہ روضہ آپ کا دیکھا نہیں

پاس بلوا لیجیے اب ضبط کا یارا نہیں

صدمۂ فرقت نے دل کو پارہ پارہ کر دیا

لائے جب تشریف دنیا میں شہ امی لقب

ہو رہا تھا چرخ سے پیہم نزول فضلِ رب

ظلمتیں جو کفر کی تھیں ہوگئیں کافور سب

مرحبا صد مرحبا اے طلعتِ ماہِ عرب

طالبِ دیدار کو وقفِ نظارہ کر دیا

اللہ اللہ امت عاصی کی یہ خوش قسمتی

رحمتِ حق نے بنا یا آپ کو اس کا نبی

حشر میں دیکھے کوئی شانِ شفاعت آپ کی

ہو گیا بارانِ رحمت بخشش امت ہوئی

آپ کی چشمِ کرم نے جب اشارہ کر دیا

اس سے بڑھ کر خوش نصیبی اور ہو سکتی ہے کیا

زندگی میں سبز گنبد کا نظارہ ہو گیا

شکر ہو کیوں کر ادا اس کاتبِ تقدیر کا

روضۂ اطہر پہ میری موت نے آکر صباؔ

زندۂ جاوید ہونے کا سہارا کر دیا

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے