Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حرم میں بیٹھ کر کوئی مقدر آزماتا ہے

طرفہؔ قریشی

حرم میں بیٹھ کر کوئی مقدر آزماتا ہے

طرفہؔ قریشی

MORE BYطرفہؔ قریشی

    حرم میں بیٹھ کر کوئی مقدر آزماتا ہے

    کلیسا میں کوئی عیسیٰ نبی کے گیت گاتا ہے

    کوئی جاکر صنم خانے میں سر اپنا جھکاتا ہے

    کوئی صحرا بصحرا تھام کر دل کہتا جاتا ہے

    عشق کی لاگی کاری چوٹ

    گئے تھے طور پر یہ سوچ کر موسیٰ کلیم اللہ

    کہ دیکھیں گے نظر بھر کر رخِ محبوب کا جلوہ

    گری اک کوندھ کر بجلی اٹھا جب حسن کا پردہ

    ہوئے بے ہوش موسیٰ طور کا ہر ذرہ کہہ اٹھا

    عشق کی لاگی کاری چوٹ

    کسی نے جا کے اک دن قیس سے پوچھا کہ دیوانے !

    کیا کیوں پرزے پرزے تو نے اپنے جیب و داماں کے

    کہاں ہے عقل تیری ہیں کہاں ہوش و خرد تیرے

    بھر آئے آنکھ میں مجنوں کی آنسو اور کہا اس سے

    عشق کی لاگی کاری چوٹ

    چمن میں صبح دم چھیڑا جو میں نے عشق کا نغمہ

    پپیہائے بے تحاشا ’’پی کہاں‘‘ کہتا ہوا آیا !

    کسی نے کو، کوئی گلوں کے قرب میں بیٹھا

    مگر اک عاشقِ ناشاد کے لب پر تھا یہ فقرا

    عشق کی لاگی کاری چوٹ

    گذر ہووے اگر سوئے مدینہ اے صبا تیرا

    تو کہنا روضۂ اقدس پہ جاکر اے شہ بطحا

    تمہارا نام لیوا کہتی ہے طرفہؔ جسے دنیا

    بہت بے چین ہے اور ہے زباں پ راس کی یہ کلمہ

    عشق کی لاگی کاری چوٹ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے