خداوندا ہمیں نصرت عطا کر
خداوندا ہمیں نصرت عطا کر
ہمیں اسلاف کی قوت عطا کر
کسی افتاد سے گبھرا نہ جائیں
ہمیں صدیق کی جرات عطا کر
ہماری کفر پر چھا جائے ہیبت
ہمیں فاروق کی سطوت عطا کر
ہمیں ہونے نہ دے محتاجِ اغیار
ہمیں عثمان کی ثروت عطا کر
نیا خیبر ہمارے سامنے ہے
علی کی قوت و ہمت عطا کر
یہی کوثرؔ کی یا رب التجا ہے
رسولِ پاک کی الفت عطا کر
- کتاب : زرِ گل (Pg. 30)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.