Font by Mehr Nastaliq Web

اکثر اوقات سوئے ظن سے ہوئی

میکش اکبرآبادی

اکثر اوقات سوئے ظن سے ہوئی

میکش اکبرآبادی

اکثر اوقات سوئے ظن سے ہوئی

دانش زندہ بد تر از مردہ

واقعیت ہے بطن شاعر میں

واقعہ ہے گمان نا بردہ

جب ڈشوں سے لیا گیا کھانا

کس طرح ہو گیا وہ پس خورہ

ہے گنہ میرا امتثال امر

دوست جس سے ہوئے ہیں آزردہ

کہیں بکتی ہے رفعت رندی

نہیں انگور کا یہ افشردہ

نہ ہو احساس کمتری کا شہید

یہ ہر اک کا نہیں ہے دل گردہ

ہوش اور اس قدر غلط فہمی

جوش اور اس طرح سے افسردہ

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے