Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

فیملی پلاننگ

عزیز وارثی دہلوی

فیملی پلاننگ

عزیز وارثی دہلوی

MORE BYعزیز وارثی دہلوی

    ہند کو اور بھی خوش حال بنانے کے لیے

    دیش سے غربت و افلاس مٹانے کے لیے

    گاؤں اور شہر کی توقیر بڑھانے کے لیے

    اپنے گھر کے در و دیوار سجانے کے لیے

    عصر حاضر کی حکومت نے بڑے کام کیے

    کتنی تاریک فضاؤں میں جلائے ہیں دیے

    نونہالوں کے لیے سب کا یہی منشا ہے

    آج بھی ان کی محبت میں یہی سوچا ہے

    ان کے حق میں یہ قدم آج بہت اچھا ہے

    صاحب فہم و فراست کا یہی کہنا ہے

    جو بھی بچہ ہو وہ بھارت کا نگہبان بنے

    اپنی دھرتی کا وہ راجا بنے سلطان بنے

    یہ ہے تجویز عمل اس پہ کریں گے ہم سب

    اپنے دامن کو مسرت سے بھریں گے ہم سب

    راہ آساں ہے قدم اس میں دھریں گے ہم سب

    بزدلی ہوگی جو اس رہ سے ڈریں گے ہم سب

    فرض اب یہ ہے کہ اولاد کی کثرت سے بچیں

    شاد و مسرور ہمارے بھی دل و جان رہیں

    عصر حاضر کی فضاؤں کا تقاضہ ہے یہی

    اپنی ملت کی روایات کا منشا ہے یہی

    سامنے اہل بصیرت کے بھی نقشہ ہے یہی

    سب کے ہم راہ عزیز اپنا ارادہ ہے یہی

    میرا بھارت بھی تو خوش حال وطن کہلائے

    ایسے حالات ہوں آبادی نہ بڑھنے پائے

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات عزیز (Pg. 158)
    • Author : عزیز وارثی
    • مطبع : مرکزی پنٹرز، چوڑی والان، دہلی (1993)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے