Sufinama

وہ ریت کے ٹیلے چمکیلے ایمان کے روشن جلوے ہیں

حیرت شاہ وارثی

وہ ریت کے ٹیلے چمکیلے ایمان کے روشن جلوے ہیں

حیرت شاہ وارثی

MORE BYحیرت شاہ وارثی

    وہ ریت کے ٹیلے چمکیلے ایمان کے روشن جلوے ہیں

    وہ ڈھیر ہیں جنس ایماں کے جو اونچے اونچے تودے ہیں

    ان خشک پہاڑوں کے آگے سب دریا پانی بھرتے ہیں

    پژمردہ دلوں کی کھیتی کو سرسبز وہ پتھر کرتے ہیں

    واں لا الہ الا اللہ ہر ذرہ ذرہ کہتا ہے

    خورشید بھی سچی الفت سے آغوش میں ان کو لیتا ہے

    وہ ارض مقدس ملک عرب در عین حقیقت جلوۂ رب

    قربان ہیں اس پہ ساتوں فلک وہ فرش زمیں پر عرش لقب

    واں دونوں جہاں کی رحمت والے آخری جلوے پنہاں ہیں

    اس بنجر ویراں خطے پر سب باغ جہاں کے قرباں ہیں

    وہ آنکھ کہاں وہ قلب کہاں حیرتؔ کی زباں سے کیا ہو بیاں

    بس دیکھ لو جا کے کیا ہے وہاں اک ذرہ ہے سو جلوے میں عیاں

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 126)
    • مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے