Sufinama

خواجہ جی

واصف علی واصف

خواجہ جی

واصف علی واصف

MORE BYواصف علی واصف

    خواجہ ملن کی پیاس ہے دل میں نینوں میں برساتیں ہیں

    تنہائی کے چپ آنگن میں میری اس سے باتیں ہیں

    خواجہ مرے کا راز نرالا خواجہ ملے تو رین اجالا

    درس بنا جگ گھور اندھیرا دن اپنے بھی راتیں ہیں

    جگت گرو کی آنکھ کا تارا خواجہ معین الدین ہمارا

    دولہا ہے اجمیر نگر کا گھر گھر میں باراتیں ہیں

    وحدت کثرت عین طریقت ہر چہرے میں ایک حقیقت

    قطب فرید نظام اور صابر ایک صفت کی ذاتیں ہیں

    چشت نگر میں نس دن میلے عشق یہاں محفل میں کھیلے

    آنکھ میں آنسو لب پہ ترانے یہ چشتی سوغاتیں ہیں

    رہنا ہے ہر حال میں راضی خواجہ سنگ ہے جیون بازی

    خواجہ جی کی جیت ہمیشہ مجھ پاپن کی ماتیں ہیں

    آنکھ سے اوجھل دل میں بسیرا من موہن ہے خواجہ میرا

    واصفؔ اس کی پریت نرالی اس کی انوکھی گھاتیں ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے