Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نغمۂ تعلیم

خواجہ شایان حسن

نغمۂ تعلیم

خواجہ شایان حسن

MORE BYخواجہ شایان حسن

    تعلیم سے چھٹتی ہیں جہالت کی گھٹائیں

    تعلیم سے مل جاتی ہیں پُر نور فضائیں

    تعلیم سے ملتی ہیں زمانے میں وفائیں

    تعلیم کے زیور سے ہر اک گھر کو سجائیں

    اب قوم کے بچوں کو چلو علم سکھائیں

    تعلیم سے انسان کو ملتی ہے بلندی

    تعلیم دکھاتی ہے ہمیں راہِ ترقی

    تعلیم سے ہوتی ہے نقائص کی تلافی

    تعلیم کی اک شمع ہر اک گھر میں جلائیں

    اب قوم کے بچوں کو چلو علم سکھائیں

    تعلیم سے ہر قوم کی عزت ہے جہاں میں

    تعلیم سے الفت ہے، صداقت ہے جہاں میں

    تعلیم سے انساں کی حکومت ہے جہاں میں

    تعلیم کے پرچم کو چلو مل کے اٹھائیں

    اب قوم کے بچوں کو چلو علم سکھائیں

    تعلیم سے کھلتے ہیں ترقی کے دہانے

    تعلیم نے تقدیر کے لکھے ہیں فسانے

    تعلیم سے کمتر ہیں جہاں بھر کے خزانے

    ہر فرد کو تعلیم کی راہوں پہ چلائیں

    اب قوم کے بچوں کو چلو علم سکھائیں

    تعلیم صداقت کا، عدالت کا علم ہے

    تعلیم سخاوت کا، شجاعت کا علم ہے

    تعلیم اخوت کا، محبت کا علَم ہے

    تعلیم کے میداں میں قدم مل کے بڑھائیں

    اب قوم کے بچوں کو چلو علم سکھائیں

    شایانؔ مری قوم کی پہچان ہے تعلیم

    تعلیم مرا دین ہے، قرآن ہے تعلیم

    اللہ کا قرآن میں فرمان ہے تعلیم

    شایانؔ چلو نغمۂ تعلیم سنائیں

    اب قوم کے بچوں کو چلو علم سکھائیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے