Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اسے شاہوں سے الفت ہے نہ الفت ہے گداؤں سے

محفوظ سنبھلی

اسے شاہوں سے الفت ہے نہ الفت ہے گداؤں سے

محفوظ سنبھلی

MORE BYمحفوظ سنبھلی

    اسے شاہوں سے الفت ہے نہ الفت ہے گداؤں سے

    بہت ہی دور رہتا ہے مکائر کی اداؤں سے

    نہ گرم وسرد کی لب پر کبھی اس کے شکایت ہے

    کوئی صورت کوئی حالت ہو حاصل اس کو راحت ہے

    نیازآگیں ہے لیکن بے نیازِ دہر رہتا ہے

    زباں سےاف نہیں کرتا جو پڑتی ہے وہ سہتا ہے

    یگانہ اور بیگانہ ادائیں اس کی یکساں ہیں

    جسے انسان کہہ سکتے ہیں بیشک یہ وہ انساں ہے

    شرف روحانیت کا اس طرح ملتا ہے انساں کو

    رکھے ہر حال میں مد نظر احکامِ یزداں کو

    رہے راضی رضا پر ہر طرح خلاق عالم کی

    حقیقت میں یہی ہے آدمیت ابن آدم کی

    ریا وکبر کید وکذب سے نفرت رہے دل کو

    وفا و راستی وعجز سے الفت رہے دل کو

    وفا کی راہ میں ہستی کو جب اپنی مٹاتا ہے

    نشان منزلِ مقصود وہ اس وقت پاتا ہے

    کوئی مجذوب اس کو اور کوئی سالک سمجھتا ہے

    کوئی اقلیم عظمت کا اسے مالک سمجھتا ہے

    جھکا کر سر کو وہ اپنے جھکا دیتا ہے دنیا کو

    وفا وانکساری وہ دکھا دیتا ہے دنیا کو

    طلبگار اعانت ہوتے ہیں شاہ وگدا اس سے

    بصدق دل کیا کرتے ہیں عرض مدعا اس سے

    تنفر اس کو دنیا سے ہے دنیا اس پہ مفتوں ہے

    یہ وہ مجنوں ہے خود لیلائے دنیا جس کی مجنوں ہے

    جو بالا فہم انساں سے ہیں ایسے کام کرتا ہے

    کہاں کا دوست دشمن تک کے دل کو رام کرتا ہے

    اسے کوئی کرامت کوئی استدراج کہتا ہے

    مگر آزاد مشرب عالم معراج کہتا ہے

    برائی پر بھلائی کا وہ استدلال کرتا ہے

    دل اپنا دولت نیکی سے مالا مال کرتا ہے

    دلوں میں گھر کیا کرتا ہے انداز عمل اس کا

    ہوا کرتا ہے قول وفعل ہراک برمحل اس کا

    یہ رخ ہر رخ سے ارفع ہے یہ رخ ہر رخ سے اعلیٰ ہے

    حیات چند روزہ سے سے اسی کا بول بالا ہے

    شرف روحانیت کا جس کو اے محفوظؔ حاصل ہے

    وہی بس اصطلاح عشق میں انسان کامل ہے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 262)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے