میری شان وہ ہے کہ میں جا بجا ہوں
میری شان وہ ہے کہ میں جا بجا ہوں
جہاں ڈھونڈئیے ہر جگہ برملا ہوں
جہان تجسس میں نور خدا ہوں
خدائی ہے میری میں عقدہ کشا ہوں
ہر اک روپ میں ہوں میں ان روپیا ہوں
میرا روپ گویا ہے اک نور وحدت
کہاں نور میں سایۂ آدمیت
سمجھ کون سکتا ہے میری مشیت
جو میرے ہیں میں ان کا مشکل کشا ہوں
ہر اک روپ میں ہوں میں ان روپیا ہوں
میں ستار ہوں اور غفار ہوں میں
میں جبار ہوں اور قہار ہوں میں
سمجھ میں نہ آئے وہ اسرار ہوں میں
جو سمجھے مجھے اس کے دل کی صدا ہوں
ہر اک روپ میں ہوں میں ان روپیا ہوں
میرے نور سے دونوں عالم ہیں روشن
ستاروں میں رونق فلک ہے مزین
چمکنے لگا مجھ سے دنیا کا گلشن
میں ہر شے میں ہوں اور جلوہ نما ہوں
ہر اک روپ میں ہوں میں ان روپیا ہوں
عقیدت سے جس نے مجھے جب پکارا
دیا میں نے ہر ڈوبتے کو سہارا
میری رحمتوں کا وہ بہتا ہے دھارا
کہ منجدھار میں سب کا میں نا خدا ہوں
ہر اک روپ میں ہوں میں ان روپیا ہوں
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 201)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.