Sufinama

میلاد النبی

واصف علی واصف

میلاد النبی

واصف علی واصف

MORE BYواصف علی واصف

    مبارک اہل ایماں کو کہ ختم المرسلیں آئے

    مبارک صد‌ مبارک بانیٔ دین‌ مبیں آئے

    مبارک ہو کہ دنیا میں شہؐ دنیا و دیں آئے

    چراغ طور آئے زینت عرش بریں آئے

    کہ حسن ذات دینے کے لئے ذوق یقیں آئے

    مبارک ہو جہاں کو رحمۃ اللعالمیں آئے

    یہ روز کن سے بھی پہلے زمانے کی کہانی ہے

    دو عالم میں محمد کا نہ تھا ثانی نہ ثانی ہے

    فنا زیر قدم ان کی بقا پر حکمرانی ہے

    محمد کے غلاموں تک کی ہستی جاودانی ہے

    سراپا عشق حق بن کر حسینوں کے حسیں آئے

    مبارک ہو جہاں کو رحمۃ‌ للعالمیں آئے

    وہی حٰم طہٰ ہیں مدثر ہیں مزمل ہیں

    وہ کرمنا بنی آدم کی تفیسر مکمل ہیں

    امام الانبیاء ہیں نور ہیں انسان کامل ہیں

    خدا خود میر مجلس ہے محمد شمع محفل ہیں

    دلوں کو نور دینے کے لئے نور مبیں آئے

    مبارک ہو جہاں کو رحمۃ‌ للعالمیں آئے

    دم عیسیٰ ید بیضا سے آگے ہے مقام ان کا

    کلام اللہ کی تفسیر ہے گویا کلام ان کا

    حیات جاوداں دیتا ہے دنیا کو پیام ان کا

    خدا ہی جانتا ہے کس قدر پیارا ہے نام ان کا

    گنہگارو نہ گھبراؤ شفیع‌ المذنبیں آئے

    مبارک ہو جہاں کو رحمۃ‌ للعالمیں آئے

    در و دیوار طیبہ کے خوشی سے جگمگاتے ہیں

    فضائیں رقص کرتی ہیں پرندے چہچہاتے ہیں

    ملائک حور و غلماں راہ میں آنکھیں بچھاتے ہیں

    کہ سلطان زمانہ دہر میں تشریف لاتے ہیں

    جبین آسماں جھکتی ہوئی سوئے زمیں آئے

    مبارک ہو جہاں کو رحمۃ للعالمیں آئے

    دو عالم کے دلوں کو نور دیتا ہے جمال ان کا

    یہ جاں ان کی یہ دل ان کا صفت ان کی کمال ان کا

    یہ دن ان کا چراغ ان کے فراق ان کا وصال ان کا

    غلام کمتریں واصفؔ علی کے ہے خیال ان کا

    محمد کی غلامی میں قلوب العاشقیں آئے

    مبارک ہو جہاں کو رحمۃ للعالمیں آئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے