Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کیا کہیں کیا کیا ہوا ہے ماں ترے جانے کے بعد

اویس رضا عنبرؔ

کیا کہیں کیا کیا ہوا ہے ماں ترے جانے کے بعد

اویس رضا عنبرؔ

MORE BYاویس رضا عنبرؔ

    دلچسپ معلومات

    اپنی والدہ مرحومہ کے نام۔

    کیا کہیں کیا کیا ہوا ہے ماں ترے جانے کے بعد

    آشنا نا آشنا ہے ماں ترے جانے کے بعد

    غم کا بادل چھا گیا ہے ماں ترے جانے کے بعد

    دم بہت گھٹتا مرا ہے ماں ترے جانے کے بعد

    سونا سونا لگ رہا ہے ماں ترے جانے کے بعد

    گھر کہاں اب خلد سا ہے ماں ترے جانے کے بعد

    ہو عطا خلد بریں صدقے رسولؐ پاک کے

    رب سے میری یہ دعا ہے ماں ترے جانے کے بعد

    تیری صورت دیکھ کر بھی مجھ کو ملتا تھا ثواب

    اب کہاں فیض لقا ہے ماں ترے جانے کے بعد

    دہر سے سولہ رجب کو آہ رحلت ہو گئی

    درد آنکھوں سے بہا ہے ماں ترے جانے کے بعد

    چشم رحمت کون ڈالے بے نوا کی سمت اب

    حافظ اب میرا خدا ہے ماں ترے جانے کے بعد

    وہ صدائے دلنشیں سننے سے ہیں محروم کان

    تو نے جو بیٹا کہا ہے ماں ترے جانے کے بعد

    تیرے آنچل کی ہوا سے دل کو ملتا تھا سکون

    کون تجھ سا دوسرا ہے ماں ترے جانے کے بعد

    دل مرا مرغوب کھانے کی طرف جاتا نہیں

    ہر غذا بے ذائقہ ہے ماں ترے جانے کے بعد

    دل نہیں لگتا ہے دنیا کے کسی کونے میں بھی

    سر سے سایہ اٹھ گیا ہے ماں ترے جانے کے بعد

    حال دل کس کو سناؤں کون سمجھے گا یہاں

    بوجھ کیسا آ پڑا ہے ماں ترے جانے کے بعد

    آنسوؤں کا ہو گیا سیلاب جاری کیا کہوں

    دل مرا مغموم سا ہے ماں ترے جانے کے بعد

    کہہ رہا ہے عنبرؔ خستہ سبھی سے یک زباں

    گھر مرا سونا ہوا ہے ماں ترے جانے کے بعد

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے