Sufinama

سی حرفی

تراب علی دکنی

سی حرفی

تراب علی دکنی

MORE BYتراب علی دکنی

    الف اللہ آپ الٰہی اپروپ اوانکار

    احد نرگن اروپہ نرنجن انتہ کرن کرتار

    بے بصیرت بصر بصارت بانہر بہتر دیکھ

    بندہ بندگی پن سوں بوجے باری تعالیٰ ایک

    تے تعین اول تراتن تقویٰ استھول

    ترکٹی ترمورتہ جس تے تربینی ترمول

    ثے ثنا پر ثابت ہو کر لیجئے ہر کا ناؤں

    ثنا صفت اوس ہر کا کیجیے جو ہر ہے ہر ٹھاؤں

    جیم جمالی جگت جگت کا جبہوا جبروت جان

    جلال جمال پر شاہد ہو کر جاپ جیو کر دھیان

    حے حقیقت حکم الٰہی حاضر و ناظر جانو

    حکیم حافظ حاکم حکمت حاجت رکھ پہچانو

    خے خلقت میں خلا ملا ہو خلوت خانہ کیتا

    خالق خوبی خبر خلق کا خاص نبی کوں دیتا

    دال دلالت دل پر داتا دھیان دھنی کا کیجے

    دکھ دکھی کا دور کرن کوں دھیان درس کا دیجے

    زال ذلالت ذلت سٹ کر ذکر فکر میں رہنا

    ذات صفات کے ذوقوں باتاں ذاکر ہو کر کہنا

    رے ریاضت رب پر راضی رہنا رات ہور دیس

    رام رحیم رحمان ہے ایک ہی ستگر کا اپدیس

    ز زانو دھر یاد خدا میں زر زیور سب چھوڑو

    زاری کر کر زیب و زینت کی الفت من سوں توڑو

    سین سمع پر سامع ہو کر سن انجد کا یاد

    سری سروپہ سب سرت نرتہ سے سکھیاں میں شاد

    شین شہادت شاہد ہو کر شریعت پورا شاکر

    شوق شہود مشہودی شغلوں دائم رہنا ذاکر

    صاد صبر کر صابر رہنا اپنی صاحب کا کرن

    صادر وارد آواگون پر شاہد رکھنا تن من

    ضاد ضیافت ضابط ہو کر ضرور جانو لازم

    ضد ضیا کوں ضرر کرے گا ضد کا مت ہو خادم

    طوے طاقت سوں طالب ہو کر طلب حاصل کر توں

    طبع طمع کی طرف نہ لا کر طریقت پر من دھر توں

    ظوے ظلم کا ظلمت دور کر ظاہر ہونا

    ظل میں مرشد کامل ملے تو زندگی ساری کھونا

    عین علی کا ابد کلا کر عینیت کوں بوجھے

    عاشق عارف او جو جس کوں رسم عینی سوجھے

    غین غلام مولا ہو کر غالب غضب پر اچنا

    غریب سیتی غنی کلا کر غیر و غرور سوں بچنا

    فے فنا ہو فانی فی اللہ فقر فاقے سات

    فہم فراست فضل کرم سوں فائدہ کیجے ہات

    قاف قدیم ہے قادر قدرت قاہر اسم خاص

    قضا قدر پر قانع ہو کر رہنا با اخلاص

    کاف کلام پر کل کامل کن کلمہ سمرن کر

    کفر کبر کا چھوڑ پچانو کریم پر میر

    لام لقا سوں لٹ پٹ ہو کر لذت لی ہو لال

    لازم کرنا مجنوں خاطر لیلیٰ کا احوال

    میم محمدؐ مولا میرا مخبر صادق پاک

    جس کے کارن ششی دوا کر ہور بھیا افلاک

    نون ناظر ہے نور نبیؐ پر ہور نبوت نادر

    نرگن سائیں نام نرنجن تس کل پر قادر

    واؤ وجود او واجب تن سوں واحد وحدت بوجو

    ولی ولایت والی واصل واقف کثرت بوجو

    ہے ہدایت ہادی ہو کر ہواللہ بتلائے

    ہر دم ہو ہو نام بتا کر سیندی مارگ لائے

    اے یقین سوں یاد خدا کا یاہو یا ہو کرنا

    من عرف سب حاصل کر فقد پر من دھرنا

    ترابؔ بیست و ہشت حرف کا بیاں کیا ہے سارا

    ہر یک بیت میں ہر یک مطلب راکھا ہے گا نیارا

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان تراب (Pg. 494)
    • Author : شاہ تراب علی دکنی
    • مطبع : انجمن ترقی اردو (پاکستان) (1983)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے