Font by Mehr Nastaliq Web

"ہولی":محبت کا ہے اک اظہار ہولی

مسعود لکھیم پوری

"ہولی":محبت کا ہے اک اظہار ہولی

مسعود لکھیم پوری

MORE BYمسعود لکھیم پوری

    محبت کا ہے اک اظہار ہولی

    گلے ملنے کا ہے اقرار ہولی

    مسرت کی علمبردار ہولی

    ہراک تیوہار کی سردار ہولی

    طبیعت کیوں نہ اپنی رنگ لائے

    دکھاتی ہے نگاہِ یار ہولی

    دلاتی ہے مئے گل رنگ کی یاد

    نہ کیوں ہو جان بادہ خوار ہولی

    اچھالا رنگ اس نے ہر گلی میں

    گلے کا بن گئی خود ہار ہولی

    کچھ ایسا جم گیا ہے رنگ کا رنگ

    مناتے ہیں در و دیوار ہولی

    ملیں دل کھول کر ہندومسلماں

    ہے اس کے واسطے تیار ہولی

    زمانے میں ہو اس کا دور دورہ

    کرے ہر گھر کو لالہ زار ہولی

    رچائے رنگ ایسا رنگ محفل

    جماعت کا ہو کاروبار ہولی

    ملے یوں عید سے ہولی کا رشتہ

    وہ ہو تسبیح تو زنّار ہولی

    ہے اہلِ ہند سے یہ غرض مسعودؔ

    مبارک آپ کو سو بار ہولی

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 288)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے