Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حبذا دیکھی انہوں نے کیسی عرفاں کی پھبن

تصدق علی اسد

حبذا دیکھی انہوں نے کیسی عرفاں کی پھبن

تصدق علی اسد

MORE BYتصدق علی اسد

    حبذا دیکھی انہوں نے کیسی عرفاں کی پھبن

    کرتے ہیں رندانِ نو سے فخر رندانِ کہن

    ہے عجب شاداب وخنداں وحدتِ حق کا چمن

    بلبلیں فرطِ خوشی سے ہو رہی ہیں نعرہ زن

    چل رہی ہے ہر طرف بادِ حقیقت ان دنوں

    پی رہے ہیں ساغرِ توحید رندانِ زمن

    جامِ وحدت سے ہیں ہر دم مست یہ رندانِ حق

    کر رہا ہے لطف ان پر ساقیٔ گل پیرہن

    آشنا جو ہوں درِ اسرار پاتےہیں یہاں

    سینوں میں ان کے ہے وہ بحرِ حقیقت موجزن

    پیار رکھتے ہیں انہیں سے حضرتِ خیرالبشر

    دیکھتے ہیں چشمِ الفت سے انہیں خیبر شکن

    ان کی شانِ منزلت کو دیکھ کر بالائے عرش

    بایزید و شمس تبریزی کی روح ہیں نعرہ زن

    سن کے مینائے معارف ان کے ذوق وشوق کو

    ہیں وفورِ فرح سے روضہ میں اپنے جوش زن

    کہہ کے جبّہ میں نہ قائم کر سکے اسرارِ ھو

    ان سے یوں محجوب ہیں پیرِ طریقت باسنن

    جانِ جاں نے جب رکھا دارین سے آگے قدم

    اوڑھ لی پہلے ہی ان سے شبلی نے چادر کفن

    عارفِ گیلان ان کی رمزِ وحدت سے ہیں دنگ

    ہیں تحیر میں پڑے کہتے نہیں کوئی سخن

    ساغر مئے ساقیٔ بارنگ سے پی پی کے آج

    جھوم کر کرتے ہیں نعرے یوں جوانِ انجمن

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے