Sufinama

آج دن میں جاؤں بَلہِاری

کبیر

آج دن میں جاؤں بَلہِاری

کبیر

MORE BYکبیر

    آج دن میں جاؤں بَلہِاری

    پیتم صاحب آئے میرے پَہُنا گھر آنگن لگے سُوہونا

    سب پیالا لگے منگل گاین یہ گگن لکھی چھبی من بھاون

    چرن پکھاروں نہاروں تن من دھن سب سائیں پر واروں

    جا دن پائے پیا دھن سوئی ہوت انند پرم سکھ ہوئی

    سُرَت لگی ست نام کی آسا کہیں کبیرؔ داسن کے داسا

    اس دن پر نثار ہ وجانے کو جی چاہتا ہے، آج پریتم مہمان آئے ہیں اور گھر آنگن سہانے لگ رہے ہیں۔ میری پیاس گیت گا رہی ہے اور خوش ہو کر اس کے دل موہ لینے والے حسن میں کھوئی جا رہی ہے۔ میں اس کے پاؤں دھوتی ہوں، اس کے چہرے کو (پیار سے ) سے دیکھتی ہوں اور اپنا تن من دھن سب سائیں پر نچھاور کر دیتی ہوں۔ یہ دن کتنا مبارک ہے کہ مجھے اپنے پیا کی دولت ملی ہے میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہے۔ داسوں کے داس کبیرؔ کہتے ہیں کہ مجھے عشق ہو گیا ہے اور دل ست نام کے لیے تڑپ رہا ہے۔ (بدن =وِدن= چہرہ)

    (ترجمہ: سردار جعفری)

    مأخذ :
    • کتاب : کبیر سمگر (Pg. 784)
    • Author :کبیر
    • مطبع : ہندی پرچارک پبلیکیشن پرائیویٹ لیمیٹید، وارانسی (2001)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے