Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ان گڑھیا دیوا کون کرے تیری سیوا

کبیر

ان گڑھیا دیوا کون کرے تیری سیوا

کبیر

MORE BYکبیر

    ان گڑھیا دیوا کون کرے تیری سیوا

    گڑھے دیو کا سب کوئی پوجے نت ہی لاوئے سیوا

    پورن برہم اکھنڈت سوامی تاکو نہ جانے بھیوا

    دس اوتار نرنجر کہیے سو اپنا نا کوئی

    یہ تو اپنی کرنی بھوگے کرتا اور ہی کوئی

    جوگ جتی تپی سنیاسی آپ آپ میں لڑیاں

    کہیں کبیرؔ سنو بھائی سادھو راگ لکھے سو تریاں

    ان گڑھ دیوتا تجھے مورتی کا روپ نہیں دیا جا سکتا، تیری سیوا کون کرے گا، ہر ایک اپنے ہاتھوں کے بنائے ہوئے دیوتا کو پوجتا اور اس کی خدمت کرتا ہے۔ مگر وہ جو مکمل ہے، جو بَرہم ہے، جو ناقابلِ تقسیم ہے اس کا نام کوئی نہیں لیتا۔ یہ لوگ دس اوتاروں کو مانتے ہیں جو من سے گڑھے گئے ہیں لیکن کوئی اوتار وجودِ مطلق نہیں ہے۔ یہ تو اپنی اپنی کرنی بھوگ رہے ہیں، کرنے والا تو اور ہی کوئی ہے۔ جوگی، تَپسّی اور سنیاسی آپس میں لڑ رہے ہیں۔ سنو بھائی کبیرؔ کہتے ہیں کہ جس نے پریم (راگ = رام) کو دیکھا ہے اس کی نجات ہے۔

    (ترجمہ: سردار جعفری)

    مأخذ :
    • کتاب : کبیر سمگر (Pg. 757)
    • Author :کبیر
    • مطبع : ہندی پرچارک پبلیکیشن پرائیویٹ لیمیٹید، وارانسی (2001)
    • اشاعت : 5th

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے