ارے من دھیرج کاہے نہ دھرئے
پسو پنچھی جیو کیٹ پتنگا سب کی سدھ کرے
گربھ باس میں خبر لیتو ہے باہر کیوں بسارے
من تو حسن سے صاحب کے بھٹکت کاہے پھرئے
پریتم چھانڑ اور کو دھارے کارج اک نہ سَرے
ارے میرے من دھیرج کیوں نہیں دھرتا (صبر اور قناعت کیوں نہیں کرتا) وہ جو جانوروں، چڑیوں، کیڑوں اور پتنگوں تک کی خبر گیری کرتا ہے، جس نے ماں کے پیٹ میں تیری نگہبانی کی ہے، پیدا ہونے کے بعد تجھے کیوں بھولے گا۔ اے میرے من تو اپنے صاحب کی مسکراہٹ کو چھوڑ کر کہاں بھٹکتا پھر رہا ہے۔ اپنے محبوب کو چھوڑ کر کسی اور کا دھیان کر رہا ہے۔ اس طرح تو ایک بھی کام نہیں بنے گا۔
(ترجمہ: سردار جعفری)
- کتاب : کبیر سمگر (Pg. 775)
- Author :کبیر
- مطبع : ہندی پرچارک پبلیکیشن پرائیویٹ لیمیٹید، وارانسی (2001)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.