Sufinama

بھکتی کا مارگ جھینا رے

کبیر

بھکتی کا مارگ جھینا رے

کبیر

MORE BYکبیر

    بھکتی کا مارگ جھینا رے

    نہی اچاہ نہی چاہنا چرنن لو لینا رے

    سادھن کے رس دھار میں رہے نس دن بھینا رے

    راگ میں سُرَت ایسے بسے جیسے جل مینا رے

    سانئیں سیون میں دیت سر کچھ بِلم نا کینا رے

    کہے کبیرؔ مت بھکتی کا پرگٹ کر دنا رے

    بھگت (جویائے حق)کا راستہ باریک ہے۔ وہاں چاہنا اور نہ چاہنا بے کار ہے۔ صرف مالک کے قدموں پر نثار ہو جانا ہے سب کچھ ہے۔ وہاں بھگت اپنی سادھنا کی رس دھار میں ہر وقت ڈوبا رہتا ہے۔ اس کے راگ میں محبت ایسی رچی اور بسی ہوئی ہے جیسے مچھلی پانی میں تیرتی ہے۔ وہ سائیں (حق) کی سیوا میں اپنا سر دے دیتا ہے۔ کبیرؔ کہتے ہیں کہ میں نے اس بھگتی کے راز کو ظاہر کر دیا ہے۔

    (ترجمہ: سردار جعفری)

    مأخذ :
    • کتاب : کبیر سمگر (Pg. 773)
    • Author :کبیر
    • مطبع : ہندی پرچارک پبلیکیشن پرائیویٹ لیمیٹید، وارانسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے