Sufinama

چلا ہنسا وا دیس جہاں پیا بسیں چتچور

کبیر

چلا ہنسا وا دیس جہاں پیا بسیں چتچور

کبیر

MORE BYکبیر

    چلا ہنسا وا دیس جہاں پیا بسیں چتچور

    سُرَت سوہاگن ہے پنیہارِن بھرے ٹھاڑھ بن ڈور

    بہی دِسواں بادر نا اُمڑے رم جھم برسے میہ

    چوبارے میں بیٹھ رہو نا جا بھیجہو نِردِیہ

    بہی دِسوا نت پُرنِما کبھہوں نہ ہوے اندھیر

    ایک سُرَج کے کبَن بتاوے کوٹن سورج اونجیر

    ای ہنس اس دیس چل جہاں دل چرا لینے والے پیا کی نگری ہے جہاں پر پریم کی سہاگن کھڑی ہوئی بغیر ڈور کے پانی بھر رہی ہے۔ اس دیس میں بادل گھر کے نہیں آئے لیکن مینہ رم جھم برستا ہے۔ چوبارے میں مت بیٹھ، باہر نکل اور اپنے بغیر جسم کے وجود (نردیہہ) کو بھیگ جانے دے۔ اس دیس میں چاندنی ہمیشہ کھلی رہتی ہے اور اندھیرا کبھی نہیں ہوتا۔ ایک سورج کی بات کون کرتا ہے وہاں تو کروڑوں سورج چمک رہے ہیں (ہنس = روح = دل)

    (ترجمہ: سردار جعفری)

    مأخذ :
    • کتاب : کبیر سمگر (Pg. 780)
    • Author :کبیر
    • مطبع : ہندی پرچارک پبلیکیشن پرائیویٹ لیمیٹید، وارانسی (2001)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے