Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جاگ پیاری اب کا سووے

کبیر

جاگ پیاری اب کا سووے

کبیر

MORE BYکبیر

    جاگ پیاری اب کا سووے

    رین گئی دن کاہے کو کھووے

    جِن جاگا تِن مانِک پایا

    تیں بوری سب سوے گنوایا

    پی تیرے چتر تو مورکھ ناری

    کبھہوں نہ پیا کی سیج سنواری

    تیں بوری بوراپن کنھی

    بھر جوبن پی اپن نہ چینہی

    جاگ دیکھ پی سیج نہ تیرے

    توہی چھانڑ اٹھی گئے سبیرے

    کہیں کبیرؔ سوئی دھن جاگئے

    شبد بان اُر انتر لاگے

    جاگ پیاری اب کیا سوتی ہے رات ختم ہو گئی اب دن کیوں کھو رہی ہے۔ جاگنے والوں نے ہیرے موتی سمیٹ لیے۔ تونے اے پگلی سو کر سب کچھ گنوا دیا۔ تیرے پیا سمجھدار (چَتر) ہیں اور تو مورکھ ناری (بیوقوف عورت) ہے ۔ تونے کبھی اپنے پیا کی سیج نہیں سنواری ارے پگلی تونے کیا غلطی کی ہے۔ بھرا جوبن لے کر بھی اپنے پیا کو نہیں پہچان سکی آنکھ کھول کے دیکھ۔ تیری سیج پر پیا نہیں ہیں وہ تجھے چھوڑ کر سویرے ہیں سویرے چلے گئے۔ کبیرؔ کہتے ہیں کہ صرف وہ جاگ رہی ہے جس کا دل پیا کے شبد بان (لفظوں کے تیر) سے زخمی ہے۔

    (ترجمہ: سردار جعفری)

    مأخذ :
    • کتاب : کبیر سمگر (Pg. 767)
    • Author :کبیر
    • مطبع : ہندی پرچارک پبلیکیشن پرائیویٹ لیمیٹید، وارانسی (2001)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے