جھی جھی جنتر گاجئے
کر چرن ِبہُنا ناچے
کر بِنو باجے سنے شرون بِنو
شرون شروتا لوئی
پاٹ نہ سُباس سبا بِنو اوسر
بُجھَو مُنی جن سوئی
ساز بج رہا ہے، ہاتھ ہیں نہ پاؤں لیکن ناچ ہو رہا ہے۔ انگلیاں نہیں لیکن نغمہ ہے، کان نہیں ہیں لیکن سنائی دے رہا ہے۔ وہی خود کان ہے اور وہی سننے والا، دروازہ بند ہے اور اندر خوشبو بھری ہے۔ کوئی محفل آرا نظر نہیں آتا لیکن محفل سجی ہوئی ہے، بوجھنے والے اسے بوجھ لیں گے۔ (یہ ترجمہ بھی ممکن ہے ’’نہ تخت نہ دربار، پھر بھی محفل آراستہ ہے جو اس کو سمجھ لے وہی محرمِ راز ہے‘‘)
(ترجمہ: سردار جعفری)
- کتاب : کبیر سمگر (Pg. 783)
- Author :کبیر
- مطبع : ہندی پرچارک پبلیکیشن پرائیویٹ لیمیٹید، وارانسی (2001)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.