Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جیو محل میں سیو پَُہنواں کہاں کرت اُنماد رے

کبیر

جیو محل میں سیو پَُہنواں کہاں کرت اُنماد رے

کبیر

MORE BYکبیر

    جیو محل میں سیو پَُہنواں کہاں کرت اُنماد رے

    پہنچا دیوا کَرِیلے سیوا رین چلی آوت رے

    جگن جگن کرے پتیچھن صاحب کا دل لاگ رے

    سجھت ناہی پرم سکھ ساگر بنا پریم بیراگ رے

    سرون سر بجھی صاحب سے پورن پرگٹ بھاگ رے

    کہے کبیرؔ سنو بھاگ ہمارا پایا اتھل سُہاگ رے

    زندگی کے محل میں خود ’شیو‘مہمان ہیں۔ تو کہاں پاگل بنا پھر رہا ہے۔ اپنے دیوتا کی سیوا کر لے۔ رات بڑی تیزی سے چلی آ رہی ہے۔ میرا انتظار کرتے کرتے نہ جانے کتنے جُگ بیت گئے۔ مالک کا دل مجھ سے لگ گیا ہے۔ پریم اور بیراگ کے بغیر مسرت کا ہجر بے کراں دکھائی نہیں دیتا۔ لیکن اب اپنے مالک سے محبت کا نغمہ سننے کے بعد میری قسمت جاگ اٹھی ہے۔ کبیرؔ کہتے ہیں کہ ہمارے بھاگ کیسے اچھے ہیں کہ کبھی نہ ختم ہونے والا سہاگ ملا ہے۔

    (ترجمہ: سردار جعفری)

    مأخذ :
    • کتاب : کبیر سمگر (Pg. 784)
    • Author :کبیر
    • مطبع : ہندی پرچارک پبلیکیشن پرائیویٹ لیمیٹید، وارانسی (2001)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے