کوٹن بھانو چندر تارا گن چھتر کی چھانہر ہائی
کوٹن بھانو چندر تارا گن چھتر کی چھانہر ہائی
من میں من نینن میں نینا من نینا اک ہو جائی
سُرَت سوہاگن ملن پیا کو تن کے تپن بجھائی
کہے کبیرؔ ملے پریم پورا پیا میں سُرَت ملائی
اس کی چھتر چھایا میں کروڑوں سورج، کروڑوں چاند اور کروڑوں تارے چمک رہے ہیں۔ اس کا دل میرے دل میں ہے، اس کی آنکھیں میری آنکھوں میں ہیں۔ اب دل اور آنکھ دونوں ایک ہو گئے ہیں۔ پیار کی ماری سہاگن اپنے پریتم سے مل گئی ہے۔ اور تن کی آنکھ بند کر کے من کی آنکھ کھول دی ہے۔ کبیرؔ کہتے ہیں کہ پورا پریم اس وقت ملتا ہے جب اپنا پیار پریتم میں سما جاتا ہے۔
(ترجمہ: سردار جعفری)
- کتاب : کبیر سمگر (Pg. 785)
- Author :کبیر
- مطبع : ہندی پرچارک پبلیکیشن پرائیویٹ لیمیٹید، وارانسی (2001)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.