Sufinama

نا میں دھرمی ناہیں ادھرمی نا میں جتی نہ کامی ہو

کبیر

نا میں دھرمی ناہیں ادھرمی نا میں جتی نہ کامی ہو

کبیر

MORE BYکبیر

    نا میں دھرمی ناہیں ادھرمی نا میں جتی نہ کامی ہو

    نا میں کہتا نا میں سنتا نا میں سیوک سوامی ہو

    نا میں بندھا نا میں مکتا نا میں بِرت نہ رنگی ہو

    نا کاہو سے نیارا ہوا نا کاہو کے سنگی ہو

    نا ہم نَرَک لوگ کو جاتے نا ہم سُرگ سدھارے ہو

    سب ہی کرم ہمارا کیا ہم کرون تیں نیارے ہو

    یا مت کو کوئی بِرلے بوجھے سوئی اٹر ہو بیٹھے ہو

    مت کبیرؔ کاہو کو تھاپے مت کاہو کو مٹے ہو

    نہ میں دھر می ہوں نہ ادھر می، نہ میں قانون کا بندہ (برہم چاری) ہوں اور نہ خوہشوں کا غلام۔ نہ میں بولتا ہوں نہ میں سنتا ہوں، نہ میں عابد ہوں نہ معبود۔ نہ میں جبر کے قبضے میں ہوں نہ اختیار کے۔ نہ میرا کسی سے تعلق ہے نہ میں بے تعلق ہوں۔ نہ میں کسی سے دور ہوں نہ کسی سے قریب۔ نہ ہم جہنم میں جاتے ہیں نہ جنت کا راستہ لیتے ہیں۔ سب کام ہم نے کیے ہیں لیکن ہر کام سے بے نیاز ہیں۔ اس فلسفے (مت) کے سمجھنے والے کم ہیں۔ لیکن جس نے سمجھ لیا وہ مطمئن ہو گیا۔ کبیرؔ نہ تو کسی مت کا بانی ہے اور نہ کسی مت کا مٹانے والا۔

    (ترجمہ: سردار جعفری)

    مأخذ :
    • کتاب : کبیر سمگر (Pg. 781)
    • Author :کبیر
    • مطبع : ہندی پرچارک پبلیکیشن پرائیویٹ لیمیٹید، وارانسی (2001)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے