Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سادھو سہجے کایا سودھو

کبیر

سادھو سہجے کایا سودھو

کبیر

MORE BYکبیر

    سادھو سہجے کایا سودھو

    جیسے بٹ کا بیجا تاہی میں پتر پھول پھل چھایا

    کایا مدھے بیج براجے بیجا مدھے کایا

    اگنی پون پانی پِرتھی نبھ تا بن ملے ناہیں

    کاجی پنڈت کرو نِرنے کو نہ آپا ماہیں

    جل بھر کمبھ جلے بچ دھریا باہر بھیتر سوئی

    ان کو نام کہن کو ناہی دوجا دھوکا ہوئی

    کہے کبیرؔ سنو بھائی سادھو ستیہ شبد نج سارا

    آپا مدھے آپے بولے آپے سرجن ہارا

    سادھو جسم کی پاکیزگی بہت آسان ہے ۔ جیسے پیڑ کے بیج میں پھول، پتیاں، پھل اور سایہ چھپا ہے ویسے ہی جسم کے اندر بیج ہے اور بیج کے اندر جسم۔ اس کے بغیر آگ، ہوا، پانی، زمین، آسمان، کچھ نہیں مل سکتا۔ قاضی اور پنڈت ذرا غور کریں کہ آپ (وجود) کے اندر کیا نہیں ہے۔ پانی سے بھرا گھڑا پانی میں رکھا ہے۔ اس کے اندر بھی پانی ہے اور باہر بھی پانی ہے اس کو کوئی نام دینا غلطی ہے۔ اس سے دوئی کا دھوکا ہوتا ہے۔ بھائی سادھو سنتو کبیرؔ کہتے ہیں کہ صرف صداقت ہی اصل روح ہے۔ اپنے وجود کے اندار وہ خود ہی بول رہا ہے۔ وہ جو خود وجود ہے اور خود خالق

    (ترجمہ: سردار جعفری)

    مأخذ :
    • کتاب : کبیر سمگر (Pg. 771)
    • Author :کبیر
    • مطبع : ہندی پرچارک پبلیکیشن پرائیویٹ لیمیٹید، وارانسی (2001)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے