سادھو سو ست گرو موہی بھاوئے
ست پریم کا بھر بھر پیالہ آپ پیوئے موہِں پیاوے
پردا دور کرے آنکِھن کا برہم درس دکھلاوے
جس درس میں سب لوک درسے انہد سبد سناوے
ایک ہی سب سکھ دکھ دکھلاوے سبد میں سُرَت سماوے
کہیں کبیرؔ تاکو بھے ناہیں نربھے پد پرساوے
سادھو، مجھے تو وہ سچا گرو محبوب ہے جو سچائی کے پیالے بھر بھر کر خود بھی پیتا ہے اور مجھے بھی پلاتا ہے۔ وہ آنکھوں کے پردے اٹھا دیتا ہے اور ’برہمُ کے جلوے میں ساری دنیاؤں کے جلوے نظر آتے ہیں اور لافانی اور ابدی نغمہ سنائی دیتا ہے۔ وہاں رنج اور خوشی ایک ہو جاتے ہیں اور ہر لفظ عشق سے سرشار ہو جاتا ہے۔ کبیرؔ کہتے ہیں کہ جس کو راہ دکھانے والا ایسا گرو مل جائے اسے کوئی خوف نہیں ہے۔
(ترجمہ: سردار جعفری)
- کتاب : کبیر سمگر (Pg. 763)
- Author :کبیر
- مطبع : ہندی پرچارک پبلیکیشن پرائیویٹ لیمیٹید، وارانسی (2001)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.